بالآخر نوازشریف کے وزارت عظمیٰ سے پیچھے ہٹنے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی ، محمد زبیر نے اعتراف کرلیا


کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ انتخابات 2023 میں میڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف خود وزیراعظم کے عہدے سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر نے اعتراف کیا کہ 2023 کے الیکشنز سے قبل ن لیگ کی جیت کا دور دور تک کوئی امکان نہیں تھا، پارٹی میں کچھ لوگوں نے غلط رحمانی اور منظر کشی کی۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ نواز شریف وزیراعظم بننے کے لیے آئے تھے تاہم الیکشنز میں مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے وہ پیچھے ہٹ گئے اور درست فیصلہ کیا۔ محمد زبیر نے عدم اعتماد کے بعد پی ڈی ایم حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 16 ماہ کی حکومت کی کارکردگی ہر لحاظ سے خراب تھی جبکہ مسلم لیگ ن بھی اپوزیشن میں تقسیم تھی جس میں مفاہمت اور مزاحمت کے بیانیے تھے، نواز شریف جو سیاست چاہتے ہیں آج ن لیگ وہ سیاست نہیں کررہی اور ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ دفن کردیا ہے۔
شہباز شریف حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت کے پہلے 90 یا 100 دن ہنی مون کا دورانیہ ہوتا ہے، پہلی دفعہ ایسا ہوا کہ کوئی جماعت حکومت میں آئی اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، کوئی بھی نہیں چاہتا تھا کہ حکومت لے ، نہ قائد ن لیگ نواز شریف نہ شہباز شریف، کہا گیا کہ ن لیگ اگر حکومت نہیں لیتی تو ملک کے لیے منفی اثرات ہوں گے، کوئی حکومت یا وزارت عظمیٰ کے عہدے پر زبردستی گن پوائنٹ پر تو نہیں بیٹھاتا، جس بنیاد پر قائد ن لیگ نواز شریف کو بلایا گیا تھا وہ غلط رائے تھی۔
نواز شریف اور مریم نواز کے سابق ترجمان محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ دو رحکومت میں پنجاب میں ضمنی انتخابات میں ن لیگ ہاری، پنجاب میں ایم پی اے کی 20 سیٹوں پر انتخابات میں 16 سیٹیں پی ٹی آئی جیتی ، ماضی میں قومی اسمبلی کی 10 سیٹوں پر ضمنی انتخابات میں ن لیگ سب سیٹیں ہاری۔
اُن کا کہنا تھا کہ بہت سے ضمنی الیکشنز میں پی ٹی آئی جیتی ، پی ٹی آئی کی کامیابی کے حوالے سے سروے آ رہے تھے ، یہ سب معاملات اشارہ کر رہے تھے کہ پی ٹی آئی جیتے گی، بلے کا نشان چھیننے کی اصل وجہ یہ تھی کہ پی ٹی آئی جیت رہی تھی۔اپنے دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 90 دن میں الیکشن نہیں کرائے گئے تھے ۔90 دنوں میں انتخابات نہ کرانا آئین کی خلاف ورزی تھی ، یہ عجیب ہوا کہ پانچ سال پورے ہونے سے 2 دن قبل اسمبلی توڑی گئی ۔
اپنی جماعت کا دفاع کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ2018 میں سب کچھ ن لیگ کے خلاف جا رہا تھا ن لیگ کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا ، مسلم لیگ ن کو توڑا گیا، آر ٹی ایس بیٹھایا گیا۔۔ 2018 میں پنجاب میں ن لیگ نے اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔
محمد زبیر نے یہ بھی اعتراف کیا کہ شہباز شریف کی زیر قیادت 16 ماہ کی حکومت کی کارکردگی ہر لحاظ سے بہت خراب تھی ۔ شہباز شریف 16 ماہ کی حکومت میں معاملات نہیں سنبھال سکے تھے ، اب بھی کہا گیا کہ ہم معاملات سنبھال لیں گے۔نواز شریف اور مریم نواز کے سابق ترجمان نے واضح کیا کہ ن لیگ جب اپوزیشن میں تھی تو اس کے دو بیانیے تھے۔ایک مفاہمتی اور دوسرا مزاحتمی تھا ، پارٹی بری طرح سے تقسیم تھی، ن لیگ میں کچھ لوگ مزاحمتی سیاست اور کچھ لوگ مفاہمتی سیاست کر رہے تھے، شہباز شریف مزاحمت کی سیاست نہیں چاہتے تھے، نواز شریف اور مریم نواز مزاحمت کی سیاست تھی مریم نواز نے کہا تھا کہ مزاحمت کی جائے تو مذاکرات کے لیے بلایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کے بھروسے کو چھوڑ کر طاقت میں آنے کے لیے پاور کی سیاست شروع کر دی، یہ وہ سیاست نہیں جو نواز شریف کرنے آئے ہیں، ہم نے ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ دفن کر دیا، اصولوں کو قربان کر دیں گے تو آپ میں کسی اور میں فرق نہیں رہے گا۔

Recent Posts

بلوچستان، نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار پرپابندی عائد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…

1 min ago

مکران ڈویژن کوایران سے بجلی کی سپلائی3 دن سے معطل ، عوام شدید مشکلات کا شکار

پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…

7 mins ago

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…

7 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس؛ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف عدالتی دائرہ اختیار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…

10 mins ago

بے اختیارحکومت کاسیکورٹی اداروں پر اختیار نہیں، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…

11 mins ago

لڑکی کی آواز سے ڈاکووں کے جھانسے میں آنے والا نوجوان کس طرح واپس آیا ؟

کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…

14 mins ago