فیصل آباد(قدرت روزنامہ) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت سنبھالی تو خزانہ خالی تھا۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے فیصل آباد میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے نوجوان ورکرز ہمارا اثاثہ ہیں۔ سابق حکومت تمام اداروں کو تباہ کر کے گئی لیکن سابق حکومت کے خساروں کو ہم نے ختم کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے حکومت میں آتے ہی کہا ان کو این آر او نہیں ملے گا اور ہماری حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی رونقوں کو بحال کیا۔
فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان لندن میں محلات نہیں بنا رہے بلکہ عمران خان غریبوں کو چھت دینے کی بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالی تو خزانہ خالی تھا، 31 دسمبر تک پنجاب کے تمام خاندانوں کو صحت کارڈ مل جائیں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…