کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اسٹیشنز کی زمین پر دکانوں اور دیگر کاروبار کے خلاف آپریشن فوری شروع کرنے کے حکم دیدیا۔
جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو سندھ پولیس کے تھانوں میں پولیس ویلفیئر کے نام پر کمرشل سرگرمیوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن پیش ہوئے۔ تھانوں میں کمرشل سرگرمیاں کرنے پر عدالت آئی جی سندھ پر برہم ہوگئی۔
جسٹس ظفر احمد راجپوت نے استفسار کیا کہ کتنے تھانوں میں کمرشل سرگرمیاں جاری ہیں؟ جس پر آئی جی سندھ نے بیان دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ صوبے کے 16 اضلاع کی 32 لوکیشن پر 1920 پراپرٹیز قائم ہیں۔ کاروباری سرگرمیاں ختم کرنے کے لیے متعلقہ افراد کو نوٹس دیا تھا، انہوں نے مختلف عدالتوں سے حکم امتناع حاصل کرلیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ تھانوں کی زمین پر قائم دکانوں پر اگر کسی نے حکم امتناع حاصل کر رکھا ہے، تو آج ہی ختم کرنے کا حکم دیتے ہیں۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے تھانوں میں جاری کاروباری سرگرمیاں کب تک ختم ہوجائیں گی؟ جس پر سرکاری وکیل نے مؤقف دیا کہ جن دکانوں کو لیز پر دیا گیا تھا، وہ منسوخ کردی گئی ہیں۔ تھانوں کی زمین پر جو کاروباری سرگرمیاں ہورہی ہیں، وہ غیر قانونی ہیں۔
جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیے کہ لیز منسوخ ہوچکی ہے تو فوری قبضہ ختم کرائیں۔ عدالت نے صوبے بھر کے تھانوں میں کاروباری سرگرمیاں فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تھانوں کی زمین پر دکانوں اور دیگر کاروبار کے خلاف آپریشن شروع کرنے کے حکم دیدیا۔
دائر درخواست میں درخواستگزار کے وکیل محمود عالم رضوی ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا تھا کہ پولیس 15/20گنا کرایہ بڑھانے کے لیے بلیک میل کرنا چاہتی ہے۔ 11 ماہ کا کرایے داری کا معاہدہ ہے، جس کی سال بہ سال تجدید ہوتی رہتی ہے۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…