گلگت(قدرت روزنامہ) شاہراہ قراقرم پر مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گونر فارم کی حدود میں شاہراہ قراقرم پر راولپنڈی سے گلگت جانے والے مسافر بس کھائی میں جا گری، جس میں 20 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
نجی ٹرانسپورٹ کمپنی مارکوپولو کی بس میں 40 سے زیادہ افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں اسپتال میں ہنگامی حالت نافذ کرکے زخمیوں کے لیے خون کی اپیل کی گئی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق بس حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔ حادثے میں 20 مسافر جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے ہیں۔
ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…
اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…
شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…