لاہور(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں پر حملے کرنے والے ٹارگٹ کلر ملزم نے تفتیش کے دوران جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ گرفتار ملزم فیضان خراسانی نے انکشاف کیا کہ 2 اعلیٰ پولیس افسران کو بھی ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ تھا۔ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا ٹاسک کالعدم تنظیم کی طرف سے دیا گیا تھا۔
پولیس نے ملزم کے والد کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں پولیس نے ملزم سے رابطے میں رہنےوالے 14افرادکی نشاندہی کر لی ہے۔ ملزم کی کڑیاں بہاولپور میں 3 روز قبل ہونے والے پولیس مقابلے سے ملتی ہیں۔ بہاولپورمیں سیف اللہ خراسانی ، اسد اللہ خراسانی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد فیضان خراسانی فائرنگ کرنے سے پہلے اپنے ہدف کی ایک گھنٹہ تک ریکی کرتا تھا۔ ملزم لاہور کا رہائشی ہے اور جیل بھی جا چکا ہے۔ ملزم ڈیفنس میں اپنے بھائی سمیت عارضی طور مقیم تھا۔ دہشت گرد کی گرفتاری کے دوران خودکش جیکٹ، ہیلمٹ ،شرٹ ، دستانے ، پین کیمرہ، 30 بوراور نائن ایم ایم پستول برآمد ہوئے ہیں۔
گرفتار ملزم کا اصل نام محمد فیضان بٹ ولد فیاض احمد بٹ ہے۔ شناختی کارڈ کے مطابق ملزم بادامی باغ لاہور کا رہائشی ہے اور اس کی عمر 21 سال ہے۔ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ 6 لاکھ روپے میں 6 پولیس والوں کو شہید کرنا تھا۔ ملزم کو الفلاح ٹاؤن میں اس کی ماں کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…
لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…
کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…
سبی(قدرت روزنامہ)رند قبائل کے سربراہ وسابق صوبائی وزیرسردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ…