اے این ایف کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اے این ایف کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق انسداد منشیات کے سلسلے میں کارروائیاں ملک بھر میں جاری ہیں۔ حالیہ 10 کارروائیوں میں 2 ٹن 133 کلو منشیات برآمد کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کراچی ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 460 گرام آئس برآمد ہوئی، اس کے علاوہ پورٹ قاسم کراچی پر 3 ملزمان سے 19 کلو چرس برآمد کی گئی جب کہ کوئٹہ میں کوریئر آفس میں 3 پارسلز سے 1.4 کلو آئس برآمد کی گئی۔
علاوہ ازیں قلعہ عبداللہ سے 2080 میٹرک ٹن چرس برآمدہوئی۔ ساکران روڈ حب کے قریب سے 14 کلو چرس اور راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 14 گرام ویڈ برآمد کی گئی ہے۔
اُدھر لاہور ایئرپورٹ پر ڈی ایچ ایل آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 580 گرام ہیروئن برآمدکرلی گئی ہے۔ ایم ون اسلام آباد کے قریب ملزم سے 8.8 کلو چرس اور 2.4 کلو افیون برآمد ہوئی۔ زیرو لائن طورخم پر افغان باشندے سے 5.6 کلو گرام ڈیازیپام برآمد کی گئی جب کہ جی ٹی روڈ اٹک کے قریب ملزم سے 460 گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے۔
کارروائیوں میں گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Recent Posts

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

1 min ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

13 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

18 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

22 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago