خضدار، چمروک کے مقام پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق ،9افراد زخمی

  

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 9زخمی ہو گئے .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول دھماکے سے گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی

اور علاقے کو گھیرے میں لیکر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا .

. .

متعلقہ خبریں