سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد 5مئی کو پاکستان پہنچے گا، مشترکہ منصوبوں پر پیشرفت متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد اتوار کو پاکستان پہنچے گا، مشترکہ منصوبوں پر پیشرفت متوقع، پی آئی اے خریداری پر بھی بات ہوگی . حکام کا کہنا ہے کہ آئی ٹی، توانائی، خوراک، کیمیکل، گوشت، کان کنی، زراعت وغیرہ میں پاکستانی تاجروں کیساتھ بامعنی کاروباری بات چیت ہوگی، بی ٹی بی مذاکرات 6-7مئی 2024کو ہونگے .

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا 50 رکنی تجارتی اور سرکاری وفد 5مئی کو آنیوالا ہے اور 6-7مئی کو معیشت کے مختلف شعبوں میں پاکستانی تاجروں کیساتھ مشترکہ منصوبوں میں تجارتی معاہدوں اور سرمایہ کاری پر توجہ دینے کیساتھ بزنس ٹو بزنس (بی ٹی بی) ملاقاتیں کریگا اور حکومت سے کاروبار (جی ٹی بی) اور جی ٹی جی سودوں پر بھی کچھ پیش رفت متوقع ہے . وفاقی وزراء برائے تجارت، فوڈ سیکیورٹی اینڈ انڈسٹری، نجکاری، بورڈ آف انویسٹمنٹ، پیٹرولیم اور پاور ڈویژنز نے ابتدائی ملاقاتیں کیں تاکہ آنے والے سعودی مندوبین کی تیاریوں کا جائزہ لیا جاسکے اور سعودی عرب اور پاکستان کے تاجروں کے درمیان بامعنی بی ٹی بی مذاکرات کو حتمی شکل دی جائے .

انرجی اینڈ کامرس اور ایس آئی ایف سی (خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل) کے سینئر حکام نے" دی نیوز "کو بتایا کہ سعودی تاجروں کی ایک بڑی تعداد پاکستان آ رہی ہے اور بعض اہم شعبوں جیسے کہ آئی ٹی، توانائی، خوراک، کیمیکل، گوشت، کان کنی، زراعت اور دیگر شعبوں میں پاکستان کے معروف کاروباری رہنماؤں کے ساتھ بامعنی کاروباری بات چیت کریں گے اور بی ٹی بی مذاکرات 6-7مئی 2024کو اسلام آباد میں ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں