عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے دھماکے میں پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل جاں بحق ہو گئے۔عالمی یوم صحافت کے پر بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے چمروک میں سلطان ابراہیم خان روڈ پر دھماکا ہوا، جس میں صدر خضدار پریس کلب محمد ڈسیق مینگل جاں بحق اور 10 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، جس میں نامعلوم دہشت گردوں نے گھر سے یونیورسٹی جاتے ہوئے خضدار پریس کلب کے صدر کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں صدیق مینگل موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے۔
واقعے میں زخمی ہونے والے راہ گیروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس امدادی ٹیموں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کیے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پریس کلب خضدار کے صدر کو گزشتہ ماہ موصول ایک خط میں جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھی۔ اس کے علاوہ چند ماہ قبل ان پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا، جس میں وہ محفوظ رہے تھے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

4 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

7 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

15 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

17 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

19 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

20 mins ago