محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، جھکڑ، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی ہے .

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات خیبر پختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان ، کشمیر ، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آندھی اور جھکڑ چلنے کی توقع ہے .

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان،ٹانک ، بنوں، کوہاٹ،کرم،خیبر ،باجوڑ، چترال، سوات، دیر ،کوہستان ، مالاکنڈ،شانگلہ، بونیر، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،صوابی،نوشہرہ، پشاور ،مری،گلیات ، راولپنڈی،اٹک،جہلم،چکوال، میانوالی،بھکر،منڈی بہاؤالدین،لاہور اور گوجرانوالہ میں آندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے .

. .

متعلقہ خبریں