نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کسانوں سے متعلق کیا فیصلے ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(قدرت روزنامہ)ماڈل ٹاؤن لاہور میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے زیر صدارت گندم کے کاشتکاروں کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے . "24 نیوز" کے مطابق اجلاس میں مریم نواز ، صوبائی وزیر خوراک اور دیگر وزرا ءشریک تھے،پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کو فی من 500 روپے سبسڈی دینے کی سفارشات دی گئیں،محکمہ خوراک پنجاب نے 30 ارب روپے کی سبسڈی کا پلان حکومت کو پیش کیا .

ذرائع کاکہنا ہے کہ باردانہ لینے والے کاشتکاروں کو سبسڈی دینے پر اتفاق کیا گیا،جو کاشتکار سبسڈی کیلئے درخواست دے چکے ہیں ان کی فی من 500 روپے سبسڈی دی جائے گی . ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فی من گندم پر سبسڈی صرف 12 ایکٹر کے کاشتکاروں کو ہی دینے کی سفارشات دی گئیں،پنجاب حکومت نے گندم کے کاشتکاروں کی مالی معاونت پر اصولی منظوری دے دی،پنجاب کابینہ کے اجلاس میں باقاعدہ سبسڈی پلان پر منظوری دی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں