معروف کامیڈین بھارتی سنگھ ہسپتال منتقل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں داخل کروادیا گیا . بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کئی روز سے معدے میں شدید تکلیف کے باعث بھارتی سنگھ کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کے پتے میں پتھری کی سرجری کی جائے گی .

بھارتی سنگھ نے اپنی صحت سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ مختلف ٹیسٹس کے بعد ان کے پتے میں پتھری کی نشاندہی ہوئی ہے، جس کے باعث ان کی سرجری ہوگی . بھارتی سنگھ نے کوکیلابین امبانی اسپتال سے اپنے وی لاگ میں بتایا کہ گذشتہ کئی روز سے پتے میں تکلیف محسوس ہورہی تھی جس کے بعد چیک اپ کروانے کا فیصلہ کیا تو ڈاکٹرز نے مختلف ٹیسٹس کے بعد بتایا کہ پتے میں پتھری ہوگئی ہے . بھارتی کامیڈین کا کہنا ہے کہ فی الحال شوٹ سے آف ہے، یہ صرف چند دن کی بات ہے . . .

متعلقہ خبریں