بلوچستان میں سرحدی تجارت کو قانونی شکل دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جام کمال خان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی سے اسلام آباد میں گوادر چیمبر آف کامرس کے چیئرمین سابق نگران وزیر میر نویدجان کلمتی کی سربراہی میں وفد کی ملاقات صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار سید مہیم جان بھی وفد میں شریک تھے۔ ملاقات میں میر نوید جان کلمتی نے گوادر اور خصوصا مکران کے تاجروں کو درپیش مسائل اور پاک ایران بارڈر ٹریڈ کے حوالے سے وفاقی وزیر تجارت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مکران کے سرحدی علاقے سے ایران کے ساتھ تجارت کے وسیع مواقع ہیں گوادر پنجگور اور کیچ میں مختلف مقامات پر پاک ایران تجارتی بارڈرمارکیٹس اور بازار کھولنے کے ساتھ ساتھ ایکسپورٹ اور امپورٹ کو اربوں ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی نے کہا وفاقی حکومت بلوچستان کے تاجروں کی آسانی کیلئے پاک ایران اور افغان ٹریڈ میں توسیع کرنے کا پروگرام اورپلان رکھتی ہے خصوصا مکران کے سرحد سے ہونے والی تجارتی سرگرمیوں کو قانون کے نیٹ ورک میں لاکر ان کو قانونی شکل دینے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے وفاقی وزیر تجارت کا مزید کہنا تھا گوادر سے ہمارا قلبی رشتہ ہے گوادر کو اپنا حلقہ سمجھتاہوں اور گوادر اور مکران کو اہم تجارتی مرکز بنانے کے خواں ہیں ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر وزیراعظم پاکستان نے دونوں برادر ممالک کے مابین تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوہے اگلے پانچ سالوں میں دونوں برادر ممالک تجارتی حجم پانچ بلین ڈالر تک لیجانے پر متفق ہوئے ہیں جو موجودہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے جام۔ کمال نے کہا کہ بلوچستان کے جنوبی سرحدی علاقوں گوادر اور مکران کی عوام اور تاجر برادری کو سرحدی تجارت سے متعلق سہولیات فراہم کرنا ہماری حکومت کا بنیادی وژن ہے اور ہم نے ماضی میں اپنے دور حکومت میں گوادر کی ترقی اور خوشحالی پر کام کیا بلوچستان کی موجودہ حکومت میرے دور میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے فنڈ کا جلد اجراایچ کریگی عوامی نوعیت کے منصوبوں جن میں ضلع گوادر کے چھ بوائز گرلز کالجز کی بلڈنگس، ڈی ایچ کیو اسپتال گوادر آر ایچ سی اسپتال پسنی ٹراماسینٹر گوادر، مکران کوسٹل ہائی وے پر مختلف ایریاز میں ریسٹ ایریاز کی تعمیر گوادر جیونی پسنی اورماڑہ میں بیچ پارک ریزورٹس گوادر میں اسپورٹس کمپلیکس سربندن کور پر ڈیم کی تعمیر مکران کوسٹل ہائی وے سے پسال سائجی سنٹسر روڈ،گوادر اور ہسنی کےنریئبلیٹیشن سینٹر گوادر اور پسنی کے وومین مارکیٹس اور ہاسٹلز، ہسنی کرکٹ اسٹیڈیم، پسنی آرٹ اکیڈمی شنزانی ڈیم شئے زنک ڈیم کے سمیت میرے دور کے زیرالتوا تمام منصوبوں کو مکمل کیاجائیگا جن کے فنڈز میرے دور حکومت کے بعد روکے گئے تھے اس حوالے سے موجودہ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے بات کی ہے وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی نے سابق نگران وزیر میر نویدجان کلمتی کو منصوبوں کی تکمیل کا ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ وزیر اعلی بلوچستان سے اس حوالے سے ملاقات کریں تاکہ جلد فنڈ ریلیز ہوں اور عوام ان ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوں۔

Recent Posts

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

5 mins ago

ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…

13 mins ago

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

43 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

58 mins ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

1 hour ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

1 hour ago