برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا


ریو ڈی جنیرو(قدرت روزنامہ)برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرینڈے ڈو سول میں طوفانی بارش سے تباہی پھیل گئی جہاں 37 افراد ہلاک اور 70 سے زائد لاپتا ہوگئے ہیں۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برازیل کی جنوبی ریاست میں ہونے والی بارش سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، یوروگوائے اور ارجنٹینا کی سرحد سے متصل ریاست میں 23 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔
سول ڈیفنس نے بتایا کہ برازیل کے کئی شہر متاثر ہوچکے ہیں اور نظام زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کئی شہروں میں گلیاں دریاؤں کا منظر پیش کر رہی ہیں، جہاں سڑکیں اور پل تباہ ہوچکے ہیں، لینڈسلائڈز اور ہائیڈروپاور پلانٹ کے ڈیم کا ڈھانچہ جزوی طور پر گر چکا ہے۔
حکام نے بتایا کہ بینٹو گونکلیوز میں ایک اور ڈیم بھی تباہ ہونے کے دہانے پر ہے اور شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ریاست ریو گرینڈے ڈو سول میں گزشتہ برس ستمبر میں بھی طوفانی بارش ہوئی تھی اور سائیکلون کے نتیجے میں سیلاب سے 50 سے زائد افرد ہلاک ہوگئے تھے۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

13 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

17 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

19 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

29 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

33 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

1 hour ago