حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دیدیا گیا

ریاض (قدرت روزنامہ) حج سیزن 2024 کے پیش نظر آج سے مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی ہوگا، سعودی محکمہ کے مطابق نئے ضوابط کا اطلاق حج کے عمل کو مزید بہتر بنانے اور عازمین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کیا جارہا ہے۔ ایسے افراد جن کے پاس مکہ سے جاری کردہ عمرہ یا حج پرمٹ اور اقامہ ہوگا تو ایسے افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

آج نیوز کے مطابق سعودی محکمہ امن عامہ نے آج سے حج سیزن کیلئے ضوابط پر عملدرآمد کے آغاز کا اعلان کیا ہے، اب مکہ مکرمہ میں داخلے کےلیے انٹری پرمٹ لازمی درکار ہوگا۔ہر سال دنیا بھر سے اور مقامی افراد حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے مکہ مکرمہ کا رُخ کرتے ہیں، اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے جاتے اور قواعد و ضوابط جاری کیے جاتے ہیں۔

سعودی محکمہ امن عامہ کے مطابق حج 2024 کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کے لیے ایسے کسی بھی شخص کو جس کے پاس متعلقہ ادارے کی جانب سے حج مقامات پر کام کے لیے داخلے کا اجازت نامہ نہیں ہوگا انہیں اور بغیر پرمٹ مکہ جانے والی گاڑیوں کو واپس کیا جائے گا۔

Recent Posts

کراچی میں شدید گرمی کے دوران طویل لوڈ شیڈنگ، شہری سڑکوں پر آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شدید گرمی میں بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے متعدد علاقوں…

7 mins ago

بابر اعظم اور رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد…

12 mins ago

سندھ میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان، پنجاب میں اسکولوں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم شدید گرم…

18 mins ago

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء…

25 mins ago

کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پرتشدد کے معاملے…

29 mins ago

پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری کردہ سرکاری…

41 mins ago