چوری شدہ مینڈیٹ واپس کرنے پر ہی مذاکرات ہوں گے، عمران خان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کسی بھی ممکنہ مذاکرات کو اپنی پارٹی کے چوری کیے گئے مینڈیٹ کی واپسی اور بے گناہ قید کارکنوں کی رہائی سے منسلک کردیا ہے۔
گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے اپنے پیغام میں عمران خان نے اپنے اور اپنی اہلیہ کے مقدمات کی سماعت کرنے والے ججوں پر بھی زور دیا کہ وہ غیر ضروری طور پر تاخیر کرنے کے بجائے اپنا فیصلہ دینے میں جلدی کریں۔
پی ٹی آئی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے جمعہ کو کہا کہ سابق وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، لیکن یہ تب ہی ہو سکتا ہے جب ان کا چوری شدہ مینڈیٹ واپس کر دیا جائے اور بے گناہ قید کارکنوں کو رہا کر دیا جائے۔
اس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے بظاہر اسٹیبلشمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات صرف مخالفین سے ہوتے ہیں اس لیے بات چیت بھی ان سے ہونی چاہیے جو اس وقت پی ٹی آئی کے سب سے بڑے مخالف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ سب جانتے ہیں کہ ان کے خلاف القادر ٹرسٹ ، عدت، سائفر کیس سمیت تمام مقدمات من گھڑت، جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔
عدلیہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے نوٹ کیا کہ 9 مئی کے فسادات سے متعلق پی ٹی آئی کی پٹیشن 25 مئی 2023 سے زیر التوا ہے، اور اس کی سماعت ابھی تک طے نہیں ہوئی۔
عمران خان نے کہا کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دائر پی ٹی آئی کی درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر نہیں کی گئیں اور پی ٹی آئی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کے معاملے کو بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں نے نظریہ ضرورت کو ایک بار پھر زندہ کر دیا ہے، فیصلے دباؤ اور دھمکی کے تحت کیے جا رہے ہیں جس سے ملک کا عدالتی نظام تباہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کے خط سے ثابت ہوا کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے۔
انہوں نے مزید کہا اب وقت آگیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے جج ہائی کورٹس کے ججوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور دباؤ اور جبر کے تحت غلط فیصلے دینے سے گریز کریں۔
پی ٹی آئی کے بانی نے قوم سے مطالبہ کیا کہ یہ اٹھ کھڑے ہونے کا ایک تاریخی موقع ہے کیونکہ عظیم قومیں ایسے مواقع سے فائدہ اٹھاتی ہیں، انہوں نے خبردار کیا کہ جو قومیں ظلم کے خلاف نہیں اٹھیں گی وہ ہمیشہ غلام رہیں گی۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ ایک جرم پر تین مقدمات بنائے جائیں، توشہ خانہ کیس میں ان کے اور ان کی اہلیہ کے خلاف پہلے ہی مقدمات بن چکے ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ جب اس کیس میں کچھ نہیں ملا تو اب چوتھا مقدمہ بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جو کہ آئین اور قانون کی سراسر خلاف ورزی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ انہوں نے ٹیلی گراف کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ نہ صرف ان کی بلکہ ان کی اہلیہ کی جان کو بھی خطرہ ہے، کیونکہ وہ گزشتہ تین ماہ سے علاج سے محروم ہیں۔

Recent Posts

کراچی میں شدید گرمی کے دوران طویل لوڈ شیڈنگ، شہری سڑکوں پر آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شدید گرمی میں بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے متعدد علاقوں…

10 mins ago

بابر اعظم اور رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد…

15 mins ago

سندھ میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان، پنجاب میں اسکولوں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم شدید گرم…

22 mins ago

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء…

28 mins ago

کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پرتشدد کے معاملے…

32 mins ago

پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری کردہ سرکاری…

44 mins ago