اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی نژاد برطانوی باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹ چیمپئن شاہ زیب رند نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹ چیمپئن شاہ زیب رند سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کھیلوں کے میدان میں شاندار کامیابیوں پر دونوں کھلاڑیوں کو سراہا۔
عاصم منیر نے پاکستان کے نوجوانوں کی شاندار صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ 21 اپریل کو کراٹے کومبیٹ مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے دی تھی۔
میچ کے اختتام پر شاہزیب رند نے دونوں ممالک کے پرچم اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم دشمن نہیں ہیں، ہم دوست ہیں! اس فائٹ کا مقصد دونوں ممالک کے روابط کو قریب لانا ہے‘۔
پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں الجہاد الجہاد کے نعرے لگ گئے۔ ورکرز اجلاس کے دوران…
سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں رواں برس پاکستانی سمیت 100 سے زائد افراد کو پھانسی…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے لیے خصوصی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نےکہا ہے کہ خطے میں صرف بلوچستان میں…