’’ میں اکیلی ہی کافی ہوں کیونکہ ۔۔‘‘ ثانیہ مرزا نے دبنگ پیغام جاری کر دیا

حیدرآباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا نے کامیابی کیلئے جدوجہد کرتی نوجوان لڑکیوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کیاہے جس میں انہوں نے اپنی جدوجہد کے دوران پیش آنے والے چیلنجز سے بھی آ گاہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق اپنی پوسٹ میں ثانیہ نے لوگوں کی جانب سے لڑکی ہونے کے طعنوں، پیشہ ورانہ اور نجی زندگی کے معاملات میں ان کے شکوک و شبہات اور تنقید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر ایسے موقع پر کامیاب ہوکر دکھایا اور ان لوگوں کو بتایا کہ میں نے یہ کامیابی حاصل کی کیونکہ ’میں اکیلی کافی ہوں۔

اس ویڈیو میں ثانیہ نے کہاکہ جب جب لوگوں نے کہا لڑکی ہو، اتنے بڑے خواب مت دیکھو تو میں نے اسی خواب کو سچائی میں بدل کر انہیں بتایا میں اکیلی کافی ہوں، جب میں نے کہا مجھے ومبلڈن میں کھیلنا ہے تو انہوں نے ہنس کر اپنا ہاتھ اوپر کردیا اور میں نے جیت کر اپنا سر کیونکہ میں اکیلی کافی ہوں۔

ثانیہ مرزا کا کہناتھا کہ چیمپئین بننے کے بعد جب ماں بننے کا موقع ملا تو دنیا نے میرے اس فیصلے پر بھی سوال اٹھایا، تو بس دوبارہ کورٹ میں انہیں اصلی کھیل دکھایا اور زور سے کہا اکیلی ہی کافی ہوں، اس کے بعد زندگی میں مجھے بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا اور میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، کیونکہ اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں۔

دراصل ثانیہ نے یہ پیغام ایک ویڈیو اسٹریمنگ چینل پر ایک فلم ’اکیلی‘ کے پریمیئر کی پروموشن کے لیے ریکارڈ کیا تھا۔ ویڈیو کے آخر میں ثانیہ کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ آپ بھی ایک ایسی کہانی ’اکیلی‘Jio سینیما پر لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔

Recent Posts

کراچی میں شدید گرمی کے دوران طویل لوڈ شیڈنگ، شہری سڑکوں پر آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شدید گرمی میں بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے متعدد علاقوں…

10 mins ago

بابر اعظم اور رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد…

15 mins ago

سندھ میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان، پنجاب میں اسکولوں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم شدید گرم…

21 mins ago

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء…

27 mins ago

کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پرتشدد کے معاملے…

32 mins ago

پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری کردہ سرکاری…

43 mins ago