پی سی بی نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے کوچنگ سٹاف کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈنے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے کوچنگ سٹاف کا اعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے خلاف 3 ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز 10 سے 14 مئی تک کھیلی جائے گی، بعدازاں قومی ٹیم 22 مئی سے 30 مئی تک انگلینڈ کیخلاف 4 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔سابق فاسٹ بالر اظہر محمود کو سیریز کیلئے ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے، گیری کرسٹن اور جیسن گلسپی کی آمد کے بعد وہ اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ درایاں نبھائیں گے۔

اظہر محمود کیساتھ وہاب ریاض سینئر ٹیم منیجر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ اور سعید اجمل اسپن بالنگ کوچ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔دوسری جانب آل راؤنڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر حسن علی آئرلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

گیری کرسٹن کی ٹیم میں شمولیت کے بعد وہاب ریاض (سینئر ٹیم منیجر)، منصور رانا (ٹیم منیجر)، اظہر محمود (آئرلینڈ کے لیے ہیڈ کوچ اور انگلینڈ کیلئے اسسٹنٹ کوچ)، محمد یوسف (بیٹنگ کوچ)، آفتاب خان (فیلڈنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ارتضیٰ کومیل (چیف سیکیورٹی آفیسر)، محمد عمران (مساجر)، محمد خرم سورور (ٹیم ڈاکٹر)، طلحہ بٹ (تجزیہ کار)، رضا کچلو (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر)، اور ڈریکس سائمن (سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ) ہوں گے۔

Recent Posts

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پررہیں: پاکستانی سفیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد…

13 mins ago

کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی…

18 mins ago

کسی بھول میں نہ رہیں، سرکاری املاک، اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری…

29 mins ago

وفاق اجازت دے تو ہم کوئلہ سے تین گرڈ اسٹیشن بنا سکتے ہیں، زمرک اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے زمرک اچکزئی کا کہنا تھا کہ…

35 mins ago

بلوچستان میں جبری گمشدگیاں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے، بی وائے سی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے مشکے…

46 mins ago

اپوزیشن لیڈر نے ایوان کی توہین کی، یہاں کوئی فضول گفتگو کرنے نہیں آتا، نور محمد دمڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر…

52 mins ago