سمیں بلاک کرنے میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) موبائل سمیں بلاک کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد میں رکاوٹ بننے کی کوشش کرنیوالوں کے خلاف حکومت نے قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر اجلاس میں کیا گیا جس میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں ایف بی آر کے حکام نے وزیر خزانہ کو پانچ لاکھ سے زائد سمیں بلاک کرنے کی فیصلے سے متعلق بریفنگ دی، اس موقع پر فیصلے پر عملدرآمد میں پی ٹی اے کے عدم تعاون پر بھی بات ہوئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ فیصلے میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششیں کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔
اجلاس میں وزیر خزانہ نے آرمی چیف کیساتھ ملاقات کا بھی ذکر کیا جوکہ نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کے فیصلے کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی شخص کی جانب سے سمیں بلاک کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔
ادھر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)حفیظ الرحمن میڈیا کو جاری ایک بیان میں سمیں بلاک کرنے کے اقدام اور ٹیلی کام آپریٹرز کی سرمایہ کاری کے تحفظ کے درمیان توازن پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا اولین مقصد ریگولیٹری فریم ورک اور متعلقہ قانونی شقوں کی پاسداری اور ٹیلی کام صارفین کے مفادات کا تحفظ ہے۔
ذرائع کے مطابق اگرچہ پانچ لاکھ افراد کے سم کارڈ بلاک کئے جا رہے ہیں، تاہم متاثرہ شخص کے نیا موبائل کنکشن حاصل پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ وزیرخزانہ کو بتایا گیا کہ ریٹرن فائل کرنیوالوں کی سمیں بحال کرنے کا میکانزم بھی تیار کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں وزیر خزانہ نے ریٹیلرز کی لازمی رجسٹریشن فوری شروع کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں 27کھرب روپے کے متنازعہ ریونیو کے مسئلے پر بھی بات ہوئی، اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صرف ان کیسز کو فوری نمٹانے کیلئے اعلیٰ عدالتوں میں لے جایا جائیگا۔

Recent Posts

پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایت پر سپریم کورٹ کا ججز روسٹر جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایات پر…

1 min ago

9 مئی مقدمات؛ جے آئی ٹی تفتیش میں فواد چوہدری، علیمہ اور عظمیٰ خان قصوروار قرار

ایک روزہ حاضری معافی آخری بار منظور کررہا ہوں، آئندہ ملزمان عدالت میں پیش ہوں،…

5 mins ago

ایک روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑااضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ایک روزکمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑااضافہ ہو گیا۔ صرافہ ڈیلرز…

10 mins ago

پاسپورٹ کے اجراءمیں تاخیر کا معاملہ حل،نئے جدید پرنٹرز کی انسٹالیشن

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بیرون ملک جانے والوں کو پاسپورٹ کے اجراءمیں تاخیر…

13 mins ago

تحریک انتشار صرف این آر او کے لیے ملکی امن کو داؤ پر لگا رہی ہے، وزیر اطلاعات

تحریک انتشار اپنی روش پر قائم ہے، یہ چاہتے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے، عطا…

16 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد اہم بیان جاری کر دیا

ایڈیلیڈ (قدرت روزنامہ)پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میچ میں شکست دیتے ہوئے سیریز…

17 mins ago