اداکارہ رمشا خان نے بیوقوف بنے رہنے کا اعتراف کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کا کہنا ہے کہ وہ ماہ اپریل میں بیوقوف بنی رہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ رمشا خان نے اپنی دو تصاویر شیئر کیں ایک تصویر میں وہ افسردہ جبکہ دوسری تصویر میں خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ رمشا خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ اپریل کے پورے ماہ وہ بیوقوف بنی رہی تھیں۔

انہوں نے پوسٹ میں مزید کچھ نہیں بتایا لیکن مداح ان سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا ہوا ہے۔ اداکارہ کے مداح ان سے یہ بھی شکوہ کررہے ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر بہت کم پوسٹ شیئر کرتی ہیں۔ اس سے قبل رمشا خان سے پوچھا گیا تھا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں خود کو آنے والے وقتوں میں کہاں دیکھتی ہیں؟ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میں خود کو صف اول کی اداکارہ میں دیکھوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر شادی ہوگئی تو پھر ڈرامہ انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلوں گی۔ رمشا خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اب یہ بندے پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ اپنے کام کو کس انداز میں دیکھتا ہے۔ خیال رہے کہ اداکارہ کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ جن میں عشقیہ، صنف آہن ودیگر شامل ہے۔

Recent Posts

ایپل کا معذور افراد کے لیے اہم فیچر کا اعلان

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے رواں برس کے آخر میں متعارف کرائے جانے والے متعدد…

1 min ago

چین میں مقبول ہونے والی ایک متنازع ورزش نے شہری کی جان لے گئی

چونگ چنگ(قدرت روزنامہ)چین میں ایک شہری متنازع قسم کی ورزش کرتے ہوئے جان کی بازی…

11 mins ago

کئی گھنٹے فیکٹری میں گزارنے کے بعد بابر اعظم اور رضوان نے نئے بیٹ بنوا لیے

لیڈز(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان…

14 mins ago

پی آئی اے کی ٹورنٹو پروازمیں فنی خرابی، 10 گھنٹے بعد واپس کراچی میں اتار لی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹورنٹو کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پروزا…

23 mins ago

کوئٹہ لٹریچر فیسٹول واقعہ، ہجوم میں ایسے واقعات سے خوفزہ ہوجاتی ہوں، ماہرہ خان

کراچی(قدرت روزنامہ)کوئٹہ لٹریچر فیسٹول واقعے پر اداکارہ ماہرہ خان کا رد عمل سامنے آگیا۔ اداکار…

26 mins ago

فرنچائزز کو معاوضوں پرملکی اسٹارز کے اعتراض کا خدشہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پی ایس ایل فرنچائزز کو معاوضوں پر ملکی اسٹارز کے اعتراض کا خدشہ ستانے…

32 mins ago