سنجے دت والدہ کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ کے سٹار اداکار سنجے دت اپنی والدہ کی 43ویں برسی پر جذباتی ہوگئے، اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سنجے دت نے اپنی والدہ اور اداکارہ نرگس کے ساتھ یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک دکھ بھرا پیغام بھی جاری کیا ہے۔ سنجے دت نے والدہ کی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا ہے۔ ان تصاویر میں ان کی والدہ کے ساتھ گزری بچپن کی یادیں بھی موجود تھیں۔

اپنے پیغام میں سنجے دت نے والدہ کیلئے لکھا کہ تیری یاد آتی ہے ماں، اگرچہ تم یہاں نہیں ہو، تمھاری موجودگی ہمیں ہر لمحے محسوس ہوتی ہے، ہم تمھیں اپنے دل اور یادوں میں بند رکھتے ہیں، تجھ سے بہت پیار کرتے ہیں ماں۔ سنجے دت کی والدہ نرگس کو اب تک کی بہترین اداکاراں میں شمار کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کامیڈی سے لے کر ڈرامہ تک مختلف پروجیکٹس میں اپنی اداکاری کی مہارت دکھائی۔

ایک معروف خاتون کے طور پر ان کا فلمی سفر 1940 کی دہائی کے اوائل میں شروع ہوا اور 1967 تک پرفارم کرتی رہی۔ انہوں نے آخری مرتبہ نفسیاتی تھرلر فلم رات اور دن میں کام کیا۔ نرگس کی شادی اداکار اور سیاستدان سنیل دت سے ہوئی تھی۔ وہ لبلبے کے کینسر سے لڑنے کے بعد 3 مئی 1981 کو سنجے دت کے بالی ووڈ میں اہم کردار میں ڈیبیو کرنے سے صرف 5 دن پہلے انتقال کر گئی تھیں۔ سنجے دت کے فلمی کیریئر کا آغاز راکی کے ذریعے ہوا۔ تاہم انہوں نے اس سے قبل 1971 میں ریشما اور شیرا بیک میں بطور چائلڈ آرٹسٹ ایک یادگار کردار ادا کیا تھا۔ راکی اور ریشما اور شیرا دونوں کو ان کے والد سنیل نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

Recent Posts

گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول نامور پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے…

2 mins ago

کراچی میں شدید گرمی کے دوران طویل لوڈ شیڈنگ، شہری سڑکوں پر آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شدید گرمی میں بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے متعدد علاقوں…

23 mins ago

بابر اعظم اور رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد…

28 mins ago

سندھ میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان، پنجاب میں اسکولوں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم شدید گرم…

34 mins ago

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء…

40 mins ago

کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پرتشدد کے معاملے…

45 mins ago