اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں شامل کرانا چاہتے ہیں، وزیراعظم

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں شامل کرانا چاہتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ای ووٹنگ کا نظام اور پاکستانی ووٹرز کے لیے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال یقینی بنانا ہے۔

پنجاب کے لیے نادرا وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب میںوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلی بار ایسا نظام لارہے ہیں جس سے پاکستانیوں کو بڑی امیدیں ہیں، پاکستان میں ایسے الیکشن کرائیں گے کہ اپوزیشن ہار جائے تب بھی انتخابی نتیجہ تسلیم کرلے گی۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کا اصل کام عوام کے لئے آسانی پیدا کرنا ہے، وزارت قانون پر بہت دباؤ ہے، ہم بھی شکایت کرتے ہیں کہ وزارت قانون میں فائل جاتی ہے تو پتہ نہیں چلتا کہاں گئی۔

عمران خان نے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے انقلاب آگیا ہے، نادرا نے وراثتی سرٹیفکیٹ کے حصول کو بہت سادہ بنادیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ عدالتوں میں آدھے کیسز زمینوں کے ہوتے ہیں، فائل گم ہوجاتی ہے، زمینوں کی فائلوں کو آگ لگ جاتی ہے، ایسے میں ہمیں مسلسل لوگوں کی زندگیاں آسان کرنا ہیں، اگست تک اسلام آباد کے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن میں بھی چاہتے ہیں اوورسیز پاکستانی شامل ہوں، 90 لاکھ پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، ان کی ترسیلات زر سے ملک چلتا ہے، پولنگ ختم ہونے اور نتائج کے دوران دھاندلی ہوتی ہےاسی لیے ہماری کوشش ہے ای گورننس لے کر آئیں۔

Recent Posts

تربیلا ڈیم تباہی کے دہانے پر، پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں 50 فیصد کمی،واپڈا حکام اور ماہرین نے ہاتھ کھڑے کردئیے

غازی(قدرت روزنامہ) تربیلا ڈیم خطرناک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا 2 کلو میٹر سے…

7 mins ago

توہین عدالت کیس:فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔…

14 mins ago

ماہرہ خان کے ماموں انتقال کرگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کے…

26 mins ago

سوناکشی کی مسلمان دوست سے شادی، لو سنہا کے بعد کش سنہا نے بھی خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ) حال ہی میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والی بالی…

30 mins ago

حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی…

36 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ اجازت کیس؛آپ کیلئے بہتر ہے اس معاملے کو حل کریں،جسٹس بابر ستار کا ڈی سی اسلام آباد سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی جلسہ اجازت کیس میں ڈی سی…

1 hour ago