پہلے آڈیشن پر بہت بےعزتی کی گئی، منیب بٹ


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے اپنے کیریئر کے شروعات کی تلخ حقیقت بتا دی۔ منیب بٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے کیریئر کے شروعات کے دنوں کا ذکر کیا جب اُنہوں نے اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھنے کے لیے پہلا آڈیشن دیا تھا۔
منیب بٹ نے کہا کہ میں جب پہلا آڈیشن دینے گیا تو وہاں جاکر کُرسی پر بیٹھ گیا تھا پھر ایک شخص آیا اُس نے مجھے کہا کہ آپ نیچے زمین پر بیٹھ جائیں کیونکہ یہ کُرسی اداکاروں کے لیے ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اُس دن گرمی بہت تھی میں زمین پر بیٹھا ہوا تو مجھے پیاس لگی، میں نے اُن سے پانی مانگا تو اُنہوں نے کہا کہ اگر آپ کو پانی پینا ہے تو باہر چوکیدار کے پاس کولر موجود ہے وہاں جاکر پانی پی لیں کیونکہ یہاں ہم صرف اداکاروں کو ہی پانی دیتے ہیں۔
منیب بٹ نے کہا کہ اُس آڈیشن نے مجھے بہت دُکھی کیا، میں گھر آکر بہت رویا لیکن میں نے اپنی اُس بےعزتی کو اپنی کمزوری نہیں بنایا بلکہ اپنی طاقت بنایا۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے اُس دن خود سے وعدہ کیا کہ میں کبھی ہمت نہیں ہاروں گا اور میں بھی ایک دن بڑا اداکار بنوں گا۔ منیب بٹ نے مزید کہا کہ الحمدللہ! آج میرے پاس شہرت بھی ہے، کیریئر بھی ہے اور لوگوں کی نظروں میں میری عزت بھی ہے۔

Recent Posts

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پررہیں: پاکستانی سفیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد…

11 mins ago

کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی…

16 mins ago

کسی بھول میں نہ رہیں، سرکاری املاک، اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری…

27 mins ago

وفاق اجازت دے تو ہم کوئلہ سے تین گرڈ اسٹیشن بنا سکتے ہیں، زمرک اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے زمرک اچکزئی کا کہنا تھا کہ…

33 mins ago

بلوچستان میں جبری گمشدگیاں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے، بی وائے سی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے مشکے…

44 mins ago

اپوزیشن لیڈر نے ایوان کی توہین کی، یہاں کوئی فضول گفتگو کرنے نہیں آتا، نور محمد دمڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر…

50 mins ago