میری پیدائش پرامی خوش نہیں ہوئی تھیں: اقرا عزیز

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ ان کے پیدا ہونے پر خوش نہیں ہوئی تھیں .
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر اقرا عزیز کا انٹرویو سے لیا گیا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھوں نے اپنی پیدائش پر والدہ کے جذبات سے متعلق گفتگو کی .

ویڈیو میں اقرا عزیز نے بتایا کہ ’مجھ سے بڑی میری ایک اور بہن ہے جب میری پیدائش ہوئی تو والدہ کی خواہش تھی کہ نرس انہیں آکر کہے کہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے لیکن ایسا نہیں ہوا، نرس نے انھیں (میری امی) کو بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے جس پر وہ خوش نہیں ہوئیں اور انھوں نے نرس سے کہا کہ اچھا ٹھیک ہے‘ .

. .

متعلقہ خبریں