آپ دھونی میں دہانی ہوں،شاہنواز دہانی کی بات پر سابق بھارتی کپتان دھونی کا ردعمل کیا تھا؟ آپ بھی جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کا شمار ایسے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جو اپنے کھیل کے ساتھ مزاح کے حوالے سے بھی خوب جانے جاتے ہیں، انہوں نے اب دھونی سے ملاقات کااحوال شیئرکردیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگومیں فاسٹ بولر شاہنواز دہانی نے بتایا کہ کہ گزشتہ ڈومیسٹک کرکٹ کے ہر ٹورنامنٹ میں پرفارمنس دی اور ہیٹ ٹرک بھی کی، ڈومیسٹک کرکٹ میں دل و جان سے پرفارمنس دے رہاہوں تاکہ پاکستان کے لیے دوبارہ کھیلوں۔ انھوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو ہمیشہ ترجیح دیتا ہوں کیونکہ پاکستان میں واپسی کا راستہ ڈومیسٹک کرکٹ ہیتاہم اگر ڈومیسٹک سیزن مکمل کھیلنا ہے تو فٹنس کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔

شاہنواز دھانی نے بھارت کے خلاف میچ کے بعد ایم ایس دھونی سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ ایم ایس دھونی کے لاکھوں چاہنے والے ہیں، میں بھی ان میں سے ایک ہوں، مہندرا سنگھ دھونی کو دیکھنے کے لیے دنیا ترستی ہے، ملاقات کے دوران جب میں نے ان سے کہا کہ آپ دھونی ہیں اور میں دہانی ہوں تو ایم ایس دھونی خوب ہنسے، ان سے ملاقات کر کے جیسے میرا خواب پورا ہو گیا۔

شاہنواز دہانی نے بتایا کہ مجھے ریڈبال پسند ہے، محنت کرتا ہوں تاکہ ٹیسٹ اسکواڈ میں نام آجائے، پیسے کی وجہ سے آج کل ٹی ٹوئنٹی پر کھلاڑیوں کی توجہ زیادہ ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت سب سے زیادہ ہے، جیسے پیٹ کمنز کرتے ہیں، مجھے جب تک ٹیسٹ کرکٹ نہیں ملتی تب تک فرسٹ کلاس میں محنت کرتا رہوں گا، پاکستان کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ میں تو شامل ہوا لیکن بدقسمتی سے ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکا، ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے کے لیے محنت جاری رکھوں گا۔

انھوں نے کہا کہ بھارت آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیمیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تیاری کرتی ہیں، فاسٹ بولر کے لیے تیز رفتار ہونے کے ساتھ اسکلز ہونا بھی ضروری ہیں، میں چاہتاہوں اندرون سندھ سے میری طرح مزید شاہنواز دہانی پاکستان کے لیے کھیلیں، اندرون سندھ میں کرکٹ کی سہولیات نہیں لیکن میں نے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی ہے، میں نے چیئرمین پی سی بی سے اندرون سندھ میں کرکٹ اکیڈمی کی درخواست کی ہے جس پر گرین سگنل مل گیا ہے۔

پی ایس ایل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہنواز دھانی کا کہنا تھا کہ ملتان سلطان میں خواتین کوچز کے تحت کھیلنے کا تجربہ منفرد تھا، عموما خواتین کوچز کے ساتھ بات کرنے میں ہچکچاہٹ ہوتی ہے لیکن ملتان سلطان میں ایسا نہیں ہوا، غیرملکی خواتین کوچز کو دیکھ کر خیال آیا کہ پاکستان میں بھی خواتین کوچز کوچنگ کر سکتی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ محمد رضوان کمال انسان اور ذہین کپتان ہیں، چار سال ملتان سلطان کو فائنل میں پہنچایا، پی ایس ایل میں ملتان سلطان کی بہترین فیلڈنگ کی وجہ کوچ کیتھرین ڈیلٹن تھیں۔

Recent Posts

پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہناہے کہ آئی سی ٹی…

10 mins ago

زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر پاکستان مسلم لیگ…

10 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے کس بات پر معافی مانگی؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول ( پی…

25 mins ago

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی وبا پھیلنے سے 14 افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ڈینگی وبا پھیلنے سے…

33 mins ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف…

38 mins ago

شناخی کارڈ کون جاری کرے گا؟ وزیر داخلہ کے دورہ نادرا کے بعد کنفیوژن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ نادرا کے بعد یہ کنفیوژن پیدا…

44 mins ago