پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک سے انکار کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی اے نے ایف بی آر کے خط کا جواب دے دیا جس میں کہا ہے کہ نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا عمل ہمارے نظام سے مطابقت نہیں رکھتا اور قانونی طور پر ہم سمز بلاک کرنے کا پابند نہیں۔
پی ٹی اے نے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں خواتین اور بچے مرد حضرات کے نام پر سمز استعمال کرتے ہیں، پاکستان میں خواتین کے نام پر صرف 27 فیصد سمز ہیں، انکم ٹیکس آرڈیننس 2021ء کا اطلاق پی ٹی اے پر نہیں ہوتا، سمز بلاک کرنے سے ڈیجیٹلائزیشن کو نقصان پہنچے گا۔
یہ پڑھیں : موبائل سم بلاک کرنے میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
پی ٹی اے نے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں سمز بلاک کرنے سے ٹیلی کام معیشت کو نقصان پہنچے گا، سمز کی بندش سے ٹیلی کام شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کو دھچکا لگ سکتا ہے، بینکنگ ٹرانزیکشنز، ای کامرس، موبائل اکاؤنٹس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے مسائل پیدا ہوں گے۔
خط میں پی ٹی اے نے ایف بی آر کو مشورہ دیا ہے کہ سمز بلاک کرنے کے سوا دیگر قانونی آپشنز پر غور کیا جائے۔

Recent Posts

سونے کی قیمت میں اچانک بھاری اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں ہفتے کے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت…

11 mins ago

بشکیک میں پاکستانی طلبا کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ…

12 mins ago

’’ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ پاکستانی ٹیم کیلئے مشکل ثابت ہو گا اور سیمی فائنل کھیلنے والوں میں۔۔‘‘محمد حفیظ نے بڑا بیان دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

15 mins ago

پسنی کے پہاڑی علاقے سے کتنے کروڑکی اور کتنی چرس بر آمد ہوئی ؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقوں پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے…

17 mins ago

وزیراعظم کی زیرسربراہی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے اپنی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل بنادی، جس میں جہانگیر…

23 mins ago

وکی کوشل کا فلم کی شوٹنگ کے دوران گرفتار ہونے کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ ہدایت کار انوراگ کشیپ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

25 mins ago