ہم چاہتے ہیں خیبرپختونخوا ترقی کرے،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں خیبرپختونخوا ترقی کرے،صدر مملکت آصف علی زرداری اور پی پی پی کے اعتماد پر مشکور ہوں .

بطور گورنر خیبرپختونخوا حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ صوبے اور مرکز کے درمیان پل کا کردار ادا کروں،یہ صوبہ ہم سب کاہے اور ہم اس کی ترقی چاہتے ہیں،ہم مرکز اور صوبے میں محاذآرائی نہیں چاہتے .

ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان اور معاشی صورتحال مخدوش ہے،سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر امن قائم کرینگے،صوبے کی تمام جماعتوں کے سربراہان کے پاس جاؤں گا،تمام سیاسی قائدین کو ٹیلی فون بھی کئے ہیں . صوبائی حکومت کو یقین دلاتا ہوں کہ میں وفاق میں آپ کا وکیل بنوں گا .

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا کی جانب سے ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شاید وزیراعلیٰ مصروفیت کی وجہ سے حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے،انہیں دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اس صوبے کے مفادات کے لئے مل کر کام کریں،پی پی پی نے ہمیشہ مذاکرات اور مفاہمت کی بات کی ہے .

. .

متعلقہ خبریں