فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنر کے پی حلف اٹھالیا

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھالیا .

فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا کے 40 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھایا ،فیصل کریم کنڈی سے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے حلف لیا .

گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور پی پی پی کی مرکزی قیادت نے شرکت کی،راجہ پرویز اشرف، نئیر بخاری، ندیم افضل چن اور انجینئر امیر مقام نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی .

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کی .

. .

متعلقہ خبریں