گندم سکینڈل: تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کو بھی بلالیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کو بھی کل طلب کرلیا ہے۔

جیو نیوز کا ذرائع کے مطابق بتانا ہے کہ گندم اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی طلبی کے بعد ڈاکٹر شمشاد اختر کو بلالیا ہے۔سابق سیکرٹری فوڈ محمد آصف نے تحقیقاتی کمیٹی کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کروادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کے سامنے سابق سیکرٹری فوڈ سکیورٹی کیپٹن (ر) محمد محمود نے بھی بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے نگران دور حکومت میں گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے کے معاملے میں ڈاکٹر شمشاد اختر کو کل طلب کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل کر رہے ہیں۔

Recent Posts

کراچی میں کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کال سینٹر میں ایک نوجوان کی ہلاکت…

8 mins ago

شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا، سعد رفیق

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہباز…

21 mins ago

معاشرے کی بیوہ خواتین کو مرحوم شوہر کے غم سے نکل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: تزین حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی، اداکارہ و…

34 mins ago

بھارتی اداکارہ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے والے کرن…

1 hour ago

ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں: آغا علی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ ہم…

1 hour ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف…

1 hour ago