گندم بحران ورثے میں ملا،نگران وزیر اعظم کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں،احسن اقبال

شکر گڑھ (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے،گندم بحران ہمیں ورثے میں ملا،جب گندم کی فصل مارکیٹ میں آئی تو اسی وقت کراچی میں جہاز لنگر انداز ہو گئے،گندم کے معاملے پر وزیر اعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کی دی ہے،اس کا انتظار کرنا چاہیے .

ان کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت کا کام الیکشن کروانا تھا جس کو انہوں نے اچھے طریقے سے نبھایا،8فروری کے الیکشن کو تمام جماعتوں نے تسلیم کر لیا،منتخب اسمبلیوں نے حلف اٹھایا اور پھر سپیکر ،ڈپٹی سپیکر تک کے حلف ہو گئے،جس جماعت کا جہاں مینڈیٹ تھا اس نے وہاں حکومت بنا لی،اب کسی کو ایسا معاملہ اٹھانے کی ضرورت نہیں،ایسے معاملات اٹھانے سے ملک میں بدامنی اور انتشار پیدا ہوگا .

خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ لیگی رہنما حنیف عباسی اور سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ میں گندم درآمد کے حوالے سے تلخ کلامی ہوئی ہے،انوار الحق کاکڑ نے حنیف عباسی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گندم معاملے پر آپ نے ہم پر انگلی اٹھائی ہے، کیا تم مجھے گرفتار کرنے آئے ہو؟ جس پر حنیف عباسی نے جواب دیا کہ میں نے پروگرام میں جو بھی گفتگو کی وہ بالکل درست تھی .

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ میں نے پوچھا ہے کہ حنیف عباسی کون ہے؟ اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو آپ اور ن لیگ والے منہ چھپاتے پھریں گے .

. .

متعلقہ خبریں