پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح،وزیر اعلیٰ مریم نواز میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا،وہ میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ،وزیر اعلیٰ مریم نوازشادمان کچی آبادی سروسز کوارٹرز کی تنگ گلیوں سے گزر کر رسولاں بی بی کے گھر پہنچیں ،وزیرا علیٰ کو دیکھ کردل کی مریضہ رسولاں بی بی خوش، جذباتی ہوگئیں
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے مریضہ کے ساتھ پلنگ پر بیٹھ گئیں،حال چال پوچھا اور ان کی صحت یابی کیلئے دعائیں کیں،میری بیٹی میرے لئے دوائیاں لیکر خود آئیگی، رسولاں بی بی خوشی سے نہال ہو گئیں ،وزیر اعلیٰ شادمان کچی آبادی میں دل کے مریض منور ملک کے گھر بھی گئیں ،انہوں نے ٹی سی ایس رائیڈر کے ساتھ منور ملک کو ادویات پیش کیں ،انہوں نے منور ملک سے بات چیت کی اورصحت کے بارے میں دریافت کیا،اس موقع پر منور ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز شریف کا شکریہ،اب ہمیں ہسپتالوں میں دھکے نہیں کھانے پڑیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں سہولت مرکز کا بھی افتتاح کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی رجسٹریشن کے عمل کا دوبارہ باقاعدہ آغاز کیا،انہونے ادویات کا معیار چیک کرنے کے لئے قائم ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کا بھی معائنہ کیا،وزیر اعلیٰ نے کرومیٹو گرافی، ڈرگ ریلیز لیب اور ڈرگ سیمپل ریسونگ ایریا کا بھی دورہ کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہیپاٹائٹس ریفرنس کم پبلک ہیلتھ لیب کا بھی دورہ کیا،
وزیر اعلیٰ نے ایف ایم صحت زندگی کا بھی دورہ کیا اور پوڈ کاسٹ ریکارڈ کروایا
عوام پوڈ کاسٹhttps://www.facebook.com/fmsehatzindagi/پر سن سکیں گے،قبل ازیں وزیر اعلیٰ مریم نواز کو فری میڈیسن ہوم ڈلیوری پروگرام پر بریفنگ دی گئی،انہیں ادویات کی پیکنگ سے لیکر ڈلیوری تک کے عمل سے آگاہ کیا گیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈویلپمنٹ ونگ کا سنگ بنیاد بھی رکھا،انہوں نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں ڈاکٹرز کے لئے وین کا بھی معائنہ کیا،سینیٹر پرویز رشید،ایم این اے عون چودھری، صوبائی وزراء عظمیٰ زاہد بخاری، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہیلتھ، اطلاعات اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Recent Posts

’’ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ پاکستانی ٹیم کیلئے مشکل ثابت ہو گا اور سیمی فائنل کھیلنے والوں میں۔۔‘‘محمد حفیظ نے بڑا بیان دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

1 min ago

پسنی کے پہاڑی علاقے سے کتنے کروڑکی اور کتنی چرس بر آمد ہوئی ؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقوں پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے…

3 mins ago

وزیراعظم کی زیرسربراہی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے اپنی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل بنادی، جس میں جہانگیر…

9 mins ago

وکی کوشل کا فلم کی شوٹنگ کے دوران گرفتار ہونے کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ ہدایت کار انوراگ کشیپ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

11 mins ago

پشاور؛ سرکاری دوائیں بیچنے والے لیڈی ریڈنگ اسپتال ملازمین سمیت 6 افراد گرفتار

پشاور(قدرت روزنامہ) سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرنے والے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے…

16 mins ago

دکان داروں سے بھتہ خوری کرنے والے جعلی کسٹم انسپکٹرز گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان بازار پولیس نے دورانِ چیکنگ کسٹم کے 2 جعلی سب انسپکٹرز سمیت…

23 mins ago