ملک میں عوامی نمائندگی دکھائی نہیں دے رہی، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں عوامی نمائندگی دکھائی نہیں دے رہی،ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں حقیقی نظام قائم ہو، اس کے لیے جے یو آئی کی ملک میں بیداری کی تحریک چل رہی ہے .

ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وفد سے مذاکرات اب تک بامقصد رہے ہیں اور آئندہ بھی مذاکرات کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے، صحافی نے سوال کیا کہ حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بنایا جارہا ہے کیا آپ اس کا حصہ بنیں گے؟ جس پر ان کا کہناتھا کہ فی الحال کوئی ایجنڈا زیر غور نہیں،مستقبل میں یہ صورتحال پیدا ہوسکتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں