کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کا بھارت میں سفیر مقرر کردیا گیا .

یونیسیف بھارت نے بالی ووڈ سٹار کرینہ کپور کو سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا .

کرینہ کپور خان سے متعلق بتایا جاتا ہے کہ وہ یونیسیف انڈیا سے 2014 سے منسلک ہیں .

واضح رہے کہ اس سے قبل کرینہ کپور یونیسیف بھارت کےلیے سیلیبریٹی ایڈووکیٹ کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دیتی رہی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں