جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف کسان سراپا احتجاج ہیں،وہیں سیاسی جماعتیں بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں .

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ہدایت پر مختلف شہروں میں احتجاجی کیمپ /دھرنوں کا آغاز کر دیا گیا ہے .

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت اپنے وعدے کے مطابق گندم کی خریداری فوری طور پر شروع کرے، ان کا کہنا ہے کہ اس وقت آڑھتی اور مڈل مین مافیا بن کر کم قیمت میں گندم خرید رہے ہیں جو بعد میں مہنگے داموں فروخت کی جائے گی،چھوٹا کسان کم قیمت پر گندم بیچنے پر مجبور ہے کہ وہ زیادہ عرصہ گندم ذخیرہ کرنے کی گنجائش نہیں رکھتا،جماعت اسلامی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حق کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں