کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر حملہ جوابی فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک اسلحہ اور دستی بم برآمد پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس حکام کے مطابق ہفتہ کی شب نیو سریاب پولیس تھانے کی موبائل وین کلی زرین کے قریب معمول کی گشت پر تھی کہ اچانک نامعلوم مسلح ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے دوران ایک حملہ آور موقع پر مارا گیا اور باقی تین فرار ہو کر قریبی آبادی میں روپوش ہو گئے ۔

پولیس کی اطلاع پر سی ٹی ڈی اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تلاش شروع کردی اسی دوران فرار حملہ آوروں نے دوبارہ پولیس پر فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی کارروائی سے تین حملہ آور بھی مارے گئے۔

پولیس نے مارے گئے حملہ آوروں کے قبضے سے اسلحہ اور تین دستی بم برآمد کر لئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق مارے گئے چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا سی ٹی ڈی حکام اس سلسلے میں مزید تحقیقات کر رہی ہیں

Recent Posts

سی ٹی ڈی کا شہریوں کو بغیر ثبوت گرفتار کرنا اختیارات کا غلط استعمال ہے، عدالت

پشاور(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایگری کلچر ٹریننگ انسٹیٹیویٹ پشاور پر حملے کے…

1 min ago

کرغز سفارت خانے کے ناظم الامور ڈیمارش کے لیے دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دفتر خارجہ نے کرغزستان کے سفارت خانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش…

8 mins ago

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں…

15 mins ago

وزیراعظم کا بشکیک میں پاکستانی سفیر کوفون، طلبا کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم…

26 mins ago

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی…

27 mins ago

پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہناہے کہ آئی سی ٹی…

39 mins ago