کراچی: 140 گرام سونے کی ڈکیتی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس نے صدر کے علاقے صرافہ بازار میں سونے کے کارخانے میں کیتی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ کارخانے کا مالک ہی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ تھا، تاہم لوٹا ہوا سونا برآمد کر لیا گیا ہے۔
اسد رضا کا کہنا تھا کہ 27 اپریل کو دن 12 بجے 140 گرام سونے کی ڈکیتی کی اطلاع دی گئی، معاملہ مشکوک ہونے پر کارخانے کے مالک اور رشتےداروں سے تفتیش کی۔
تفتیش کے دوران کارخانے کے مالک کاشف نے انکشاف کیا کہ بھائی کے ساتھ ڈکیتی کا منصوبہ بنایا تھا، ملزم نےمالی پریشانی ،قرض سے جان چھڑانےکے لیے بھتیجے اور رشتے دار سے ڈکیتی کرائی۔
ملزم نے ڈکیتی سے حاصل سونے سے اپنا قرض اتارنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے کے خلاف پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

50 mins ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

1 hour ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

1 hour ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

1 hour ago