پی ایس ایل 2025؛ پلئینگ کنڈیشنز میں تبدیلی پر غور شروع


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شائقین کرکٹ جنون اور کھیل سے لگاؤ بڑھانے کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی پر غور شروع کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے انعقاد کیلئے 7 اپریل سے 20 مئی تک کی ٹورنامںٹ کروانے کی تجویز پیش کی تھی کیونکہ اگلے سال پاکستان ہوم گراؤنڈ پر آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے۔
گزشتہ روز گورننگ کونسل کے اجلاس کے دوران ہونے والی بات چیت میں دلچسپ تجاویز سامنے آئیں تھی جس میں ایک تجویز پلیئنگ کنڈیشنز کو تبدیل کرنا تھا۔
ایک تجویز یہ تھی کہ ٹاس کے وقت دنوں ٹیموں کے کپتان دو الگ الگ شیٹس پر الگ الگ ٹیمیں منتخب کریں گے اور ٹاس کے بعد ٹیمیں پھر اپنی فراہم کردہ لائن اپ میں سے ایک کو منتخب کریں گی جسے ان کی آخری پلیئنگ الیون سمجھا جائے گا، اس اقدام کا مقصد ٹاس ہارنے والی ٹیموں کیلئے آسانی پیدا کرنا ہے۔
دوسری تجویز یہ پیش کی گئی تھی کہ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل)کی طرح پی ایس ایل میں پاور سرج کا اطلاق کیا جائے، اس میں ابتدائی 2 اوورز میں پاور پلے استعمال کیا جاسکتا ہے بعدازاں 11 اوورز کے بعد کسی بھی وقت بلےباز پاور پلے کے بقیہ اوورز کا استعمال کرکے اسکور کو تیزی سے بڑھا سکتے ہیں، اس کے نتیجے میں محض 2 فیلڈرز دائرے سے باہر فیلڈنگ کرسکتے ہیں۔
رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ آئی پی ایل کے امپیکٹ پلیئر رول یا بی بی ایل کا ایکس فیکٹر رول لانے کے حق میں نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائزز پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کیلئے مزید آئیڈیاز تلاش کرنا جاری رکھیں گی اور اگلے چند مہینوں میں کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گی۔

Recent Posts

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

32 mins ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

49 mins ago

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

1 hour ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

2 hours ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

2 hours ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

2 hours ago