کیا آپ جانتے ہیں کہ شرمیلافاروقی کی والدہ کون ہیں؟ جانیں خوبصورت سیاسی شخصیت شرمیلافاروقی کی والدہ کے بارے میں چند سچ
شرمیلا فاروقی ایک مشہور اور مضبوط سیاسی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، ان کے نانا پاکستان کے فائنینس منسٹر اور مشہور کاروباری شخصیت تھے، ساتھ ہی شرمیلہ فاروقی کے والد پاکستان اسٹیل ملز کے چئیر مین اور سیاسی شخصیت تھے، ان کی والدہ انیسہ فاروقی ایک خوبصورت اور باہمت خاتون ہیں جنہوں نے 2001 میں نیب کی تحقیقات کا بہت ہمت سے سامنا کیا . ان کے شوہر پر الزامات اور جیل ہونے کے بعد شرمیلہ فاروقی کی والدہ اور پورے خاندان کو شدید ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد سے شرمیلہ فاروقی کی والدہ کو ذہنی طور پر بہت صدمہ پہنچا اور اس کے بعد سے آج تک شرمیلہ اپنی والدہ کا بہت خیال رکھتی ہیں اور انہیں کبھی اکیلا نہیں چھوڑتی، یہاں تک کہ شادی کے بعد بھی شرمیلہ اکثر اپنی والدہ کے ساتھ نظر آتی ہیں . شرمیلا اپنے والد اور والدہ سے بےحد محبت کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر اپنی والدہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر مقبول رہتی ہیں . . .