کراچی میں سُنار نے اپنی ہی دکان لٹوا دی

کراچی قدرت روزنامہ) پولیس نے27 اپریل کو صرافہ بازار میں ہونے والی ایک ڈکیتی کے ماسٹر مائنڈ کا پتہ لگایا اور 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ڈکیتی کا ماسٹر مائند کوئی اور نہیں بلکہ دکان کامالک ہے .

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق کارخانے کا مالک ہی ڈکیتی کاماسٹر مائنڈ تھا جس سے لوٹا ہواسونا بھی برآمد کرلیا ہے، دن 12 بجے گیارہ تولہ سے زائد سونے کی ڈکیتی کی اطلاع دی گئی، معاملہ مشکوک ہونے پر کارخانے کے مالک اوررشتےداروں سےتفتیش کی کارخانے کے مالک کاشف نے انکشاف کیا کہ بھائی کے ساتھ ڈکیتی کامنصوبہ بنایا تھا .

پولیس کے مطابق ملزم نےمالی پریشانی ،قرض سے جان چھڑانےکیلئےبھتیجے اور رشتے دار سے ڈکیتی کرائی ملزم نے ڈکیتی سے حاصل سونے سے اپنا قرض اتارنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے کیخلاف پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں