مسافروں کے تحفظ کے لیے ہر مسافر گاڑی میں ایک سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا بیان آگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا جبکہ بسوں کو چیک پوسٹ پر چیک بھی کیا جائے گا ، وزیراعلیٰ نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کی کہ جوائنٹ چیک پوسٹ پر مسافر بسوں کو 15 تا 20 منٹ سے زیادہ نہ روکا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ٹرانسپورٹرز کے نمائندہ وفد کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اپنے تحفظات اور مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ نے ٹرانسپورٹرز کو اُن کے جائز مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے واضح کیا کہ انسداد اسمگلنگ کارروائی جاری اور مشترکہ چیک پوسٹیں قائم اور گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ برقرار رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا آئینی حق تاہم شاہراہوں کی بندش غیر قانونی اقدام ہے اور اگر شاہراہیں بند کر کے عوام کو تکلیف دی گئی تو پھر قانون حرکت میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ لیویز اور پولیس اہلکار انسداد اسمگلنگ میں تلاشی کے مجاز نہیں ہوں گے۔صوبائی حکومت نے مسافروں کے تحفظ کے لیے ہر مسافر گاڑی میں ایک سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

Recent Posts

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

5 mins ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

17 mins ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

24 mins ago

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

30 mins ago

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

3 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

3 hours ago