محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔

فاسٹ بولر محمد عامر عماد وسیم نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 سے قبل ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کیا اور حالیہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی ایکشن میں دکھائی دیے، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے بھی دونوں کھلاڑی اسکواڈ میں شامل ہیں تاہم حالیہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت نہ کرنے کے باوجود ٹیم میں شمولیت پر عامر اور عماد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اب ناقدین کو محمد عامر نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا ڈومیسٹک ٹی 20 ایونٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ناقدین سے پوچھتا ہوں کہ پی ایس ایل ٹی 20 ایونٹ کیا ہے؟ میں اور عماد ہم دونوں پی ایس ایل ٹی 20 کھیل چکے ہیں اور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے علاوہ دیگر لیگز میں بھی باقاعدہ سے دکھائی دیتے ہیں تو ہمیں فارمیٹ کے لیے منتخب کرنے میں کیا حرج ہے۔

محمد عامر نے یہ بھی کہا کہ ٹیسٹ یا ون ڈے جیسے فارمیٹس کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں تجربہ بہت ضروری ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

1 hour ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

2 hours ago