جوائنٹ چیک پوسٹ پر مسافر بسوں کو 20 منٹ سے زیادہ نہ روکا جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ٹرانسپورٹرز کے نمائندہ وفد کی ملاقات۔ ٹرانسپورٹروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے، انسداد اسمگلنگ کارروائیاں جاری رہیں گی، احتجاج آئینی حق تاہم شاہراہوں کی بندش غیر قانونی اقدام ہے، شاہراہیں بند کرکے عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنے پر قانون حرکت میں آئے گا،
جوائنٹ چیک پوسٹیں قائم رہیں گی، لیویز اور پولیس انسداد اسمگلنگ میں تلاشی کے مجاز نہیں ہوں گے، وزیراعلیٰ نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کی کہ جوائنٹ چیک پوسٹ پر مسافر بسوں کو 15 تا 20 منٹ سے زیادہ نہ روکا جائے، ہر مسافر گاڑی میں ایک سیکورٹی اہلکار موجود ہوگا، مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

1 hour ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

2 hours ago