ٹک ٹاک بنانے کا چسکہ ، نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا


نوجوانوں کو جلد گرفتار کرلیں گے، ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ
جنوبی وزیرستان (قدرت روزنامہ)جنوبی وزیرستان میں ٹک ٹاک بنانے کے لیے نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا گیا، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے واقعہ کے ذمے داروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ذہنی معذور اور نابینا شخص کو چند افراد نے ویڈیو بنانے کے لیے سیلابی ریلے کے پانی میں پھینک دیا۔
اطلاعات ہیں کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص جنوبی وزیرستان زرمیلانہ کا رہائشی ہے۔
ویڈیو وانا کے کسی گاؤں میں بنائی گئی، معذور شخص تو بچ گیا تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے والے افراد کو گرفتار کیا جائے۔
اس حوالے سے ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

Recent Posts

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

20 mins ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

33 mins ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

45 mins ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

52 mins ago

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

58 mins ago

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

3 hours ago