عرب ملک میں 16 سال کے بچوں کو امام مسجد منتخب کرنے کا اعلان


حکومت کی جانب سے 70 مساجد کا انتخاب کیا گیا ہے
متحدہ عرب امارات (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں جہاں دنیا تعلیم کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھائے جاتے ہیں، وہیں مذہبی تعلیم سے متعلق بھی خبر سامنے آئی ہے۔دبئی میں امام بننے کا شوق رکھنے والے بچوں کے حوالے سے دبئی کے ادارے کی جانب سے دلچسپ قدم اٹھایا گیا ہے۔
گزشتہ ماہ دبئی کے شہزادے شیخ حمدان بن محمد بن راشد المختوم کی جانب سے کم عمر بچوں کو امام بننے کے حوالے سے نئے پراجیکٹ امام الفارج کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم اب اس پراجیکٹ کے حوالے سے باقاعدہ طور پر عرب میڈیا کی جانب سے معلومات شیئر کی جا رہی ہیں۔
اسلامک افیئرز اور چیرٹیبل ایکٹیوٹیز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل احمد درویش المحیری کی جانب سے کہنا تھا اس اقدام کا مقصد دبئی کی مساجد میں نوجوان امام کو لانا ہے جبکہ دبئی کی سوسائٹی میں تعلیم اور اگاہی کے حوالے سے اپنا حصہ ہی ڈالنا ہے۔
امام ال فارج پراجیکٹ کے تحت 16 سال سے 21 سال تک کے درمیان کے بچے چار ماہ کے عرصے میں ٹریننگ حاصل کریں گے، جنہیں مختلف مساجد میں اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی۔
ادارے کی جانب سے 70 مساجد کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں والدین اپنے بچوں کو یکم مئی سے نماز ظہر کے بعد بھیج سکتے ہیں جہاں ان کی ٹریننگ کا اغاز کیا جائے گا۔
اس پراجیکٹ میں دو اہم کردار سامنے آئے ہیں امام الفارج اور موذن الفارج جبکہ امام الفارج کے لیے بچوں کی عمر 16 سے 21 سال تک رکھی گئی ہے جبکہ معظم الفارج کے لیے چھ سال سے 15 سال تک کے بچوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس دوران بچوں کو امامت نماز اور قرآن کے حوالے سے تعلیم دی جائے گی جبکہ حفظ قرآن بھی کرایا جائے گا۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

2 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

3 hours ago