پاکستانی حاجیوں کو روانگی سے کتنے دن پہلے ویکسینیشن کرانی ہوگی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عازمین حج کو روانگی سے پانچ دن پہلے ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں، وزارت مذہبی امور کی عازمین حج کو ہدایت جاری کر دیں۔وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نےعازمین حج کو ہدایات کی ہے کہ سعودی عرب روانگی سے کم از کم پانچ دن قبل ویکسینیشن کروا لیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
وزارت مذہبی امور و نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب جانے والے عازمین حج اپنی روانگی سے پانچ دن پہلے (صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک) اپنے متعلقہ حاجی کیمپوں میں جا کر گردن توڑ بخار، موسمی انفلوئنزا اور پولیو سے بچاؤ کے قطرے پئیں تاکہ ان بیماریوں سے بچاؤممکن ہو سکے۔
واضح رہے کہ ہر عازم حج کو ایک بڑا سفری بیگ، ہاتھ میں پکڑنے والاایک چھوٹا بیگ، ایک جوتوں کا بیگ، مردوں کے لیے احرام کی پٹی اور خواتین کے لیے اسکارف پر مشتمل سامان بھی فراہم کیا جائیگا ۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

2 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

3 hours ago