اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے 24 اپریل کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل کی جانب سے 20 رہا ہونے والے افراد کی فہرست جمع کروائی گئی، تمام وکلا نے عدالت سے اٹارنی جنرل کو 20 افراد کے فیصلے طلب کرنے کی استدعا کی، اٹارنی جنرل 20 افراد کے مقدمات میں کئے گئے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں جمع کروائیں۔
حکم نامہ میں مزید کہا گیا درخواست گزار کے وکیل خواجہ احمد حسین نے بینچ پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے گزشتہ سماعت کے حکم نامہ کا حوالہ دیا، سلمان اکرم راجہ اور اعتزاز احسن کی جانب سے بھی لارجر بینچ تشکیل دینے پر دلائل دیے گئے، معزز وکلا سے استفسار کیا گیا کہ کیا وہ لارجر بینچ پر فیصلہ چاہتے ہیں؟
حکمنامہ کے مطابق وکلا نے گزارشات کمیٹی کے سامنے رکھنے کا مؤقف اپنایا، فریقین کی وکلا کی استدعا کو مناسب سمجھتے ہوئے معاملہ کمیٹی کے سامنے رکھنا مناسب سمجھتے ہیں، لارجر بینچ کے معاملے پر وکلا کی گزارشات کا کمیٹی فیصلہ کرے گی۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے معاملہ کو شہریوں کی آزادی کا معاملہ قرار دیتے ہوئے جلد از جلد دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی آبزرویشن دی۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…