دو جاپانی کار کمپنیوں نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ)لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے کاروں کی قیمتیں کم کرنے کے بعد دو جاپانی کار کمپنیوں نے اپنی کاروں کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے کہا کہ کچھ ڈیلرز اور صارفین نے مارکیٹ میں دیگر کمپنیوں کی جانب سے حالیہ قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اس سے رابطہ کیا ہے، ان چیزوں کو دیکھتے ہوئے ہونڈا اٹلس کارز لیمیٹڈ اپنی موجودہ قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا۔ 16 مارچ کو ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے سٹی ایم ٹی 1.2 ایل اور سٹی سی وی ٹی 1.2 ایل کی قیمتیں 50 ہزار روپے سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کم کر دی تھیں۔ کمپنی نے کہا کہ ہم فی الحال مزید کمی نہیں کررہے اور حالیہ قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ غیر ملکی زر مبادلہ کی شرح اور میٹیریل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ انڈس موٹر کمپنی نے بھی تصدیق کی ہے کہ قیمتوں میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
انڈس موٹر کمپنی نے کہا کہ انہیں مارکیٹ میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے حالیہ قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں متعدد سوالات موصول ہوئے ہیں، ہم اپنی موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انڈس موٹر کمپنی نے مارچ میں ٹویوٹا یارس کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 73 ہزار سے ایک لاکھ 33 ہزار روپے کی کمی کی تھی۔

Recent Posts

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

3 mins ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

15 mins ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

23 mins ago

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

28 mins ago

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

3 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

3 hours ago