ساتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

کھٹمنڈو (قدرت روزنامہ ) نیپال میں ہونے والی ساتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپئن شپ کے دوران پاکستانی روپ سکیپرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انڈر 10 اور انڈر13 کیٹیگری کے مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

انڈر 10 میں معاویہ سعید نے بانس ہوپ میں اور انڈر 13 میں محمد حسین نے سپیڈ ایونٹ میں گولڈ میڈلز حاصل کئے، بھارت نے دوسری اور نیپال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پاکستان نے ایونٹ کے پہلے روز دو گولڈ اور چار سلور میڈلز جیت لئے، محمد حسین اور معاویہ سعید نے انڈیورنس ایونٹ میں سلور میڈلز بھی جیتے، سیدہ وریشہ نے انڈر 13 فری سٹائل سپیڈ اور اینڈیورینس ایونٹ میں سلور میڈل حاصل کئے۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

1 hour ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

1 hour ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

2 hours ago