خوشخبری، معروف کمپنی نے اپنی گاڑی کی قیمت میں بھاری کمی کر دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’کیا‘ کے بعد فرانسیسی کار ساز کمپنی ’ پیوگیوٹ‘ نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمت میں بھاری کمی کا اعلان کر دیاہے ۔
فرانسیسی کمپنی نے اپنی گاڑی ’ پیوگیوٹ 2008‘ ساڑھے4 لاکھ روپے تک کمی کرنے کا اعلان کر دیاہے ، جس کی وجہ تو کمپنی کی جانب سے واضح نہیں کی گئی لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ گاڑیوں کی گرتی ہوئی سیلز پر کمپنیاں کافی پریشان ہیں اور صارفین کو متوجہ کرنے کیلئے آفرز کی جارہی ہے ۔
پیوگیوٹ 2008 ایکٹو کی قیمت میں ساڑھے تین لاکھ روپے کم کرتے ہوئے 66 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 69 لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی ۔اگر یہی گاڑی آپ آسان اقساط پر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس میں بھی 5 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد یہ اسے 70 لاکھ 50 ہزار روپے میں خریدا جا سکتا ہے ، اس سے قبل اقساط میں یہ گاڑی 75 لاکھ 50 ہزار روپے میں دی جارہی تھی ۔
جبکہ اسی گاڑی کا دوسرے ویرینٹ ’ الیور‘ کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے تک کم کی گئی ہے اور یہ گاڑی اب مارکیٹ میں 72 لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت کیلئے دستیاب ہے جبکہ اس سے قبل اس گاڑی کی قیمت 77 لاکھ روپے تھی ۔پیوگیوٹ الیور آسان اقساط میں 5 لاکھ روپے سستی کر دی گئی ہے ، جس کے بعد آسان اقساط پر یہ گاڑی 78 لاکھ روپے میں حاصل کی جا سکتی ہے جبکہ اس سے قبل اس کی آسان اقساط میں قیمت 83 لاکھ روپے تھی ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ’ کیا‘ نے اپنی گاڑی سٹونک کی قیمت میں 15 لاکھ 13 ہزار روپے اچانک کمی کر دی جس کے بعد یہ گاڑی 47 لاکھ67 ہزار روپے پر فروخت کی جارہی ہے ۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

1 min ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

12 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

24 mins ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

42 mins ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

52 mins ago

24 نومبر کا احتجاج مطالبات پورے ہونے تک ختم نہیں ہوگا، بشریٰ بی بی کی پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…

1 hour ago